Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / لیبیا میں داعش کے دو حملے ، 16 ہلاک

لیبیا میں داعش کے دو حملے ، 16 ہلاک

بن غازی ۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ گروپ نے دو حملے کرتے ہوئے یہاں پر 16 لیبیائی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ موافق حکومت فورسیس نے سرتے مقام سے انتہاء پسندوں کو بیدخل کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ بمباری کے دوران داعش کے کارکنوں نے خودکش حملے بھی کئے۔ یہاں پر مخالف داعش فورسیس تیزی سے آگے بڑ رہے ہیں۔ مغربی شہر مصرتا سے ملیشا کی زیرقیادت داعش گروپ کو برخاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جوابی کارروائی میں داعش نے مئی کے اوائل سے شروع کردہ حملوں میں اب تک تقریباً 180 ملیشا کو ہلاک کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT