Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / لیبیا میں داعش کے ٹھکانہ پر امریکی حملہ دو سربیائی شہری ہلاک

لیبیا میں داعش کے ٹھکانہ پر امریکی حملہ دو سربیائی شہری ہلاک

TRIPOLI, FEB 19 :- A view shows damage at the scene after an airstrike by U.S. warplanes against Islamic State in Sabratha, Libya in this February 19, 2016 handout picture. REUTERS/-25R

بلغراد ۔ 21 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سربیا کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) کے ایک جہادی کیمپ پر امریکی فضائی حملے کے نتیجہ میں سربیائی سفارتخانہ کے دو ملازمین ہلاک ہوگئے جن کا اس علاقہ سے نومبر کے دوران اغواء کیا گیا تھا ۔ سرب وزیر خارجہ ایویکا داچچ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’لیبیا میں داعش کے ٹھکانہ پر امریکہ کے حملہ کے نتیجہ میں بدقسمتی سے ہمارے سفارتی عملہ کے دو ملازمین کی جانوں کا اتلاف ہوا ہے ‘‘ ۔ تریپولی میں واقع سرب سفارتخانہ میں مواصلاتی شعبہ کی سربراہ سلادیا ن اسٹانووچ اور ان کے ڈرائیور جوویکا اسٹیچ کا 8 نومبر کو ساحلی شہر صبرتہ میں تیونس کی سرحد کی سمت رواں قافلہ سے اغواء کرلیا گیا تھا ۔
داعش میں خودکش حملوں کیلئے بچوں کی بھرتیاں
واشنگٹن۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  داعش نے خود کش حملوں کیلئے بچوں کا استعمال بڑھا دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق داعش نے خود کش مشنز کیلئے بچوں کی بھرتیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ حلب میں خود کش حملہ ایسا 89 واں کیس ہے جو داعش کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے خود کش حملوں کیلئے بچوں کے استعمال کا عکاس ہے۔

 

داعش کو شامی شہر میں شکست
دمشق ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کرد فائٹرز نے عرب جنگجوؤں کی مدد سے شام کے شہر شدادی پر قابض عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پسپا کر دیا ہے۔ شام کے شمال مشرقی صوبے الحَسَکہ میں شدادی کا شہر جہادیوں کے قبضے میں آخری مقام تھا۔ گزشتہ چہارشنبہ سے اِس پر قبضے کیلئے کرد عسکری تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے گوریلوں نے اپنے عرب ساتھیوں کے ہمراہ قبضے کی مہم شروع کر رکھی تھی۔ شدادی پر قبضے کی تصدیق سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اپنے مقامی ذرائع سے کی ہے۔ اِس شہر پر گزشتہ دو برسوں سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبضہ کر رکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT