Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / لیبیا میں فضائی حملے ،15افراد جاں بحق

لیبیا میں فضائی حملے ،15افراد جاں بحق

طرابلس۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی لیبیائی شہر ڈیرنا میں کل ہوئے ایک فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔میڈیکل ذرائع اور مقامی باشندوں نے یہ اطلاع دی۔ڈیرنا پر طویل عرصہ سے لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے ) کاقبضہ ہے جو کبھی کبھی شہر پرفضائی حملے کردیتا ہے ۔حالانکہ، فوجی حکام نے فضائی حملوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ڈیرنا کے جنوب میں دہرالحمار ضلع اور شہر سے 20کیلومیٹر دور پہاڑی علاقے الفتح پر یہ حملہ کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT