Monday , September 24 2018
Home / دنیا / لیبیا میں لڑائی، سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں

لیبیا میں لڑائی، سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں

جنیوا ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں حالیہ لڑائی اور خانہ جنگی کے نتیجہ میں سینکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر ہزاروں افراد اپنے گھر توڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کیلئے مجبور ہوگئے۔ اس دوران اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متاثرہ عوام کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے اور مجرمین کے خلاف سنگین جرائم کے ق

جنیوا ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں حالیہ لڑائی اور خانہ جنگی کے نتیجہ میں سینکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر ہزاروں افراد اپنے گھر توڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کیلئے مجبور ہوگئے۔ اس دوران اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متاثرہ عوام کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے اور مجرمین کے خلاف سنگین جرائم کے قوانین کے مطابق کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے دفتر اور امدادی مشن نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں لیبیا میں ماہ مئی سے تشدد میں اضافہ اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق ادارہ کی ترجمان روینا شام داسانی نے جنیوا میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بلا وقفہ جاری ہیںاور انہیں روکنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے‘‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ملک بھر میں کی جانے والی کئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جنگی جرائم قرار دی جاسکتی ہے۔ 3 سال قبل ڈکٹیٹر محمد قذافی کے زوال اور ناٹو کی تائید سے کی گئی بغاوت میں قذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں ہر طرف ہتھیار پھیل گئے ہیں۔ جنگجو طاقتور ہوئے ہیں اور ایک ہی ملک میں کئی متوازی حکومتیں اور پارلیمنٹ چلائے جارہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT