Wednesday , December 19 2018

لیبیا میں ملیشیا جھڑپیں طرابلس سے زاویہ تک پھیل گئیں

طرابلس 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں متحارب ملیشیا گروپوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپیں طرابلس سے لے کر تیونس کی سرحد کے قریب مغربی لیبیا کے شہر زاویہ تک پھیل گئی ہیں۔ یہ شہر اپنے بہت بڑے آئل پورٹ کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ زاویہ میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کے دوران چہارشنبہ اور جمعرات کے روز کم از کم چار افراد مارے گئے۔ اسی دوران زاویہ آئل پورٹ کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ تیل کی یہ اہم برآمدی بندرگاہ محفوظ ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT