Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / لیبیا میں میئر کا گولی مار کر قتل

لیبیا میں میئر کا گولی مار کر قتل

طرابلس، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے تیسرے سب سے بڑے شہر مسراتہ کے میئر کو مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔سیکورٹی کے ایک افسر نے کہا کہ مسلح افراد نے میئر محمد ایستووي کومسراتا ہوائی اڈہ سے نکلنے کے بعد کارسے تعاقب کیاگیا اور گولی مار کر قتل کر دیا۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ غور طلب ہے کہ اکتوبر میں یہاں کی ایک عدالت میں بم دھماکہ کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 40 دیگر زخمی ہو ئے تھے ۔ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT