Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / لیبیا میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں سے حکومت کا ربط

لیبیا میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں سے حکومت کا ربط

نئی دہلی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے تین ہندوستانی شہریوں سے جو جنگ زدہ ملک لیبیا میں پھنس گئے ہیں۔ وزیرخارجہ سشماسوراج سے امداد طلبی کے بعد ان سے ربط پیدا کیا۔ یہ تینوں پنجاب کے متوطن ہیں اور لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 899 کیلو میٹر فاصلہ پر مقیم ہیں۔ سشماسوراج نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ دو افراد کا حکومت کے اخراجات پر پہلے ہی تخلیہ کروایا جاچکا تھا لیکن وہ 28 اپریل 2016ء کو پھر لیبیا واپس ہوگئے۔ سشماسوراج سے چیف منسٹر پنجاب نے لیبیا میں پھنسے ہوئے افراد کے معاملہ میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT