Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / لیبیا میں کار بم حملہ تین ارکان ملیشیا ہلاک

لیبیا میں کار بم حملہ تین ارکان ملیشیا ہلاک

بن غازی ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور لیبیائی شخصیت خلیفہ حفتر کے وفادار فورسیس سے تعلق رکھنے والے تین ارکان ملیشیا آج وسطی خطہ میں پیش آئے کار بم حملہ میں ہلاک ہوگئے، ملیشیا کے ترجمان نے یہ بات کہی۔ کمانڈر احمد المسمری نے بتایا کہ یہ دھماکہ جس کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی، طرابلس کو جانے والی سڑک پر ایک چیک پوائنٹ کے پاس پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔ یہ علاقہ بن غازی کے تقریباً 500 کیلو میٹر شمال میں واقع اسلامک اسٹیٹ گروپ کے جہادی وسطی اور جنوبی لیبیا میں بدستور سرگرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT