Friday , December 15 2017
Home / دنیا / لیبیا میں کیمیائی مادوں کی تلفی کیلئے سلامتی کونسل کی اجازت

لیبیا میں کیمیائی مادوں کی تلفی کیلئے سلامتی کونسل کی اجازت

اقوام متحدہ ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے رکن ریاستوں کو اجازت دیدی ہے کہ وہ لیبیا میں موجود کیمیائی مادوں کو تلف کر سکتے ہیں۔ لیبیا میں کیمیائی مادوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو زہریلے ہتھیار بنانے میں استعمال ہو سکتا ہے۔ سلامتی کونسل کو خدشات تھے کہ یہ کیمیائی مادے دہشت گردوں کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں۔ لیبیا کی جانب سے اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی تھی کہ لیبیا میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر کو تلف کرنے میں مدد دی جائے۔ طرابلس حکومت کے مطابق ان کیمیائی مادوں کو ملک کے شمال میں ایک عارضی ذخیرہ گاہ میں رکھا گیا ہے۔
چین میں شدید بارشیں،87 افراد ہلاک
بیجنگ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 87 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ قریب 16 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ان بارشوں سے شمالی صوبہ ہیبائی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کم از کم 72 افراد ہلاک جب کہ دیگر 78 لاپتا ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس صوبے میں تقریباً پچاس ہزار مکانات منہدم ہو گئے جب کہ ساڑھے آٹھ ملین سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ چین کے وسطی ہنیان صوبے میں بھی 15 افراد ہلاک جب کہ آٹھ لاپتا ہوئے ہیں۔ رواں برس بارشوں اور مٹی کے تودوں کی وجہ سے چین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT