Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / لیبیا میں ہندوستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات

لیبیا میں ہندوستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات

وطن واپسی سے اکثر ہندوستانیوں کا پس و پیش: سشما سوراج

وطن واپسی سے اکثر ہندوستانیوں کا پس و پیش: سشما سوراج
حیدرآباد۔25اگست ( پی ٹی آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گڑبڑزدہ ملک لیبیا میں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور وطن واپس لانے کیلئے مرکز کی طرف سے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ آندھراپردیش کے وزیر پی رگھوناتھ ریڈی نے لیبیا میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی درخواست کے ساتھ وزیر خارجہ کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا جس کے جواب میں سشما سوراج نے کہا کہ وزارت اُمورخارجہ اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ۔ شریمتی سشما سوراج نے مکتوب میں مزید کہا کہ ’’ لیبیا کے مختلف حصوں میں تخمیناً 6,000 ہندوستانی مقیم ہیں جن کے منجملہ تقریباً 4,500 طرابلس میں واقع ہمارے سفارت خانے میں رجسٹرشدہ ہیں ۔ ہمارا سفارتخانہ وہاں تمام ہندوستانیوں کو باضابطہ طور پر مشورے دے رہا ہے اور لیبیا میں سلامتی کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے ۔ یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ تصادم کے علاقوں سے دور رہیں ‘‘ ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانیوں کی کثیر تعداد لیبیا سے واپسی کے بارے میں کسی حد تک پس و پیش کررہی ہے تاہم ہندوستانی سفارتخانہ انہیں انخلاء کیلئے سرگرمی کے ساتھ ترغیب دے رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT