Friday , January 19 2018
Home / دنیا / لیبیا میں 25 جون کو پارلیمانی انتخابات

لیبیا میں 25 جون کو پارلیمانی انتخابات

طرابلس، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بدامنی کی شکار شمالی افریقی مملکت لیبیا میں نئے پارلیمانی انتخابات 25 جون کو منعقد کرائے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان ملکی الیکشن کمیشن نے منگل کی شام کیا۔ لیبیا کی گزشتہ پارلیمان چند روز قبل متنازعہ حالات میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ وہاں گزشتہ انتخابات سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے ایک سال بعد 2012ء میں کرائے گئے تھے۔ اس سال فروری سے لیبیا مسلسل عدم استحکام اور خونریزی کا شکار ہے۔ وہاں حال ہی میں پارلیمان پر حملہ بھی کیا گیا تھا اور سابق جرنیل خلیفہ حفتر اپنے زیر کمان مسلح دستوں کے ذریعے ملک میں مسلمان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT