لیبیا کا دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

طرابلس ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا ڈان کے ایک جنگی طیارہ نے مغربی علاقہ میں واقع شہر سیرت میں دولت اسلامیہ جہادیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ۔ لیبیاڈان فورسس کی 166 انفٹری بٹالین نے ژینہوا خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک جنگی طیارہ جو ہماری فوج کی تائید کرتا ہے ، نے سیرتے کی الصبا نامی جیل پر فضائی حملے کئے جہاں دولت اسلامیہ جہادی موجود تھے جسے وہ ایک آپریشن چیمبر کے طورپر استعمال کرتے تھے اور یہیں سے لیبیا ڈان فورسس پر حملے منظم کئے جاتے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فضائیہ کے ساتھ اس بات پر معاہدہ ہوا تھا کہ وہ ہمیں فضائی تحفظ فراہم کرے تاکہ ہم اُن کے (جہادیوں) محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ کر اُن مقامات کو دوبارہ حاصل کرلیں جن پر انھوں نے قبضہ کرر کھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT