Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / لیبیا: کشتی الٹنے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

لیبیا: کشتی الٹنے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

طرابلس ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل پر تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کشتی پر سوار 250 افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں میں تھے۔ لیبیا کی بحریہ کے ترجمان کے مطابق صرف 26 افراد کو بچایا جا سکا ہے۔ اس کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق افریقہ سے ہے۔ لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں رواں برس ایک لاکھ سے زائد افراد اٹلی کے ساحلوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اگست کے مہینے میں بھی اسی طرح کے ایک حادثے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT