Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / لیبیا کی فضائیہ کا طرابلس ایرپورٹ پر حملہ

لیبیا کی فضائیہ کا طرابلس ایرپورٹ پر حملہ

طرابلس ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی سطح پر مسلمہ لیبیائی فضائیہ نے آج نیم فوجی جنگجوؤں کے زیرقبضہ طرابلس کے میٹیگا ایرپورٹ پر حملہ کیا اس میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ یہ فضائیہ کے دھاوؤں کے سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اسلام دشمن جنرل خلیف ہفتار کی اسلام دشمن فوج کے خلاف حکومت کی وفادار فوج اور فضائیہ نے کئی حملے کئے ہیں۔ آج کا ح

طرابلس ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی سطح پر مسلمہ لیبیائی فضائیہ نے آج نیم فوجی جنگجوؤں کے زیرقبضہ طرابلس کے میٹیگا ایرپورٹ پر حملہ کیا اس میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ یہ فضائیہ کے دھاوؤں کے سلسلہ کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اسلام دشمن جنرل خلیف ہفتار کی اسلام دشمن فوج کے خلاف حکومت کی وفادار فوج اور فضائیہ نے کئی حملے کئے ہیں۔ آج کا حملہ اسی سلسلہ میں شامل ہے۔ ایرپورٹ کے ترجمان فوزی میلاد نے کہا کہ آج کے دھاوے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ فضائیہ کے کمانڈر جنرل صغرالزیروثی نے کہا کہ دھاوؤں کا نشانہ فجر لیبیا کے دستے تھے جو ایرپورٹ کے اندر روپوش تھے ۔ انہوں نے اسلام پسندوں کے کئی بڑے ٹھکانوں پر حملے کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT