Friday , July 20 2018
Home / عرب دنیا / لیبیا کے اہم ایرپورٹ پر جھڑپیں 9 افراد ہلاک

لیبیا کے اہم ایرپورٹ پر جھڑپیں 9 افراد ہلاک

طرابلس ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے واحد بین الاقوامی ایرپورٹ پر جھڑپوں کے دوران آج کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب نیم فوجی جنگجوؤں نے حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو جو مقامی جیل میں قید ہیں، آزاد کروانے کی کوشش کی تھی حالانکہ مٹیگا ایرپورٹ کا جھڑپوں کے دوران تخلیہ کروادیا گیا تھا۔ یہ ہنوز معلوم نہیں ہوسکا کہ تمام مہلوکین بے قصور شہری تھے بالآخر ان میں چند حملہ آور دہشت گرد بھی شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT