Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / لیبیا کے بحران پر اوباما کی خلیجی ممالک سے اپیل

لیبیا کے بحران پر اوباما کی خلیجی ممالک سے اپیل

واشنگٹن ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر براک اوباما نے خلیجی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا کی بحرانی صورت حال کے حل کیلئے وہاں کے متحارب گروہوں پر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کریں۔انھوں نے کہا کہ ان خلیجی ممالک کو شمال افریقی ملک لیبیا میں جاری جنگ کو بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی 2011 ء میں ب

واشنگٹن ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر براک اوباما نے خلیجی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا کی بحرانی صورت حال کے حل کیلئے وہاں کے متحارب گروہوں پر اپنے اثرورسوخ کا استعمال کریں۔انھوں نے کہا کہ ان خلیجی ممالک کو شمال افریقی ملک لیبیا میں جاری جنگ کو بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی 2011 ء میں برطرفی کے بعد سے لیبیا بحران کا شکار ہے۔لیبیا میں دو متحارب حکومتیں ہیں اس کے علاوہ وہاں اپنے اپنے علاقوں پر قابض کئی جنگجو گروہ ہیں۔اِدھر لیبیا کے بارے میں خلیجی ممالک منقسم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات لیبیا کے اسلام پسند گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے جبکہ قطر کو ایسے آپریشنوں پر تحفظات ہیں۔اٹلی کے حکام نے حالیہ دنوں میں 10 ہزار سے بھی زیادہ تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT