Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثہ میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ

لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثہ میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ

روم، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 100 سے زیادہ تارکین وطن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ اب تک یہاں سے پانچ نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ایک امدادی ادارے نے یہ اطلاع دی۔اس علاقے میں کام کرنے والے ایک گروپ پروایکٹیو اوپن آرمز نے بتایا کہ کل صبح ایک کشتی کے ڈوبنے کے بعد ایک اور کشتی کو ڈوبتے دیکھا گیا تھا۔ ہم نے پانچ نعشیں باہر نکالیں ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جن پانچ نعشوں کو سمندر سے کو نکالا گیا ہے وہ نوجوان لڑکوں کی ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے ۔ اٹلی کے ساحلی محافظوں نے بھی پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT