لیبیا کے ساحل پر 15 تارکین وطن کی موت

طرابلس۔5ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی راجدھانی طرابلس سے 250 کلومیٹر دورملک کے مغربی کنارے پر کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار 15 غیر قانونی تارکین وطن کی موت ہو گئی۔ لیبیا ریڈ کراس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔لیبیائی ریڈ کراس کے ترجمان بہا العوکاش نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا‘‘دریائے مسراتاکے ساحل پر 25 غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کے وقت کشتی میں سوار 25 سے 15 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب گئے جبکہ 10 لوگوں کی جان بچا لی گئی’’۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT