Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / لیبیا کے ساحل کے قریب ایک دن میں 4400 تارکین وطن بچالئے گئے

لیبیا کے ساحل کے قریب ایک دن میں 4400 تارکین وطن بچالئے گئے

روم۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی کے ساحلی محافظین نے کہا کہ اس نے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے تقریباً 4400 تارکین وطن کو ایک ہی دن میں بچالیا ‘ یہ ریکارڈ تعداد ہے کیونکہ اسمگلرس مثالی سمندری صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو لیبیا کے ساحل کے قریب پائی جاتی ہے ۔ چنانچہ حد سے زیادہ پُرہجوم کشتیوں کے ذریعہ تارکین وطن کو ساحل پر غیرقانونی طور پر پہنچا دیا جاتا ہے ۔ ساحلی محافظین نے کہا کہ 22 بچاؤ کارروائیاں موٹر کار سے چلنے والی ربر کی ماہی گیر کشتیوں کے ذریعہ کی گئیں ۔ تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے والی تمام کشتیوں میں حد سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔ مایوس تارکین وطن یورپ کے جنوبی ساحلوں تک پہنچنا چاہتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT