Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / لیبیا کے سمندر میں 35 تارکین وطن غرقاب

لیبیا کے سمندر میں 35 تارکین وطن غرقاب

گارابولی۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے سمندر کے بیچ ایک کشتی غرقاب ہونے سے اس میں سوار تقریباً 35 تارکین وطن غرقاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ سمندر میں ڈوبنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ کشتی میں 81 تارکین وطن کو لایا جارہا تھا ان میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔ ماہی گیروں کی مدد سے کچھ تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ ماہی گیروں نے کوسٹ گارڈ کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ طرابلس سے 60 کیلو میٹر دور یہ واقعہ پیش آیا۔ بحریہ کے ترجمان ایوب قاسم نے کہا کہ کشتی بیچ میں غرقاب ہوگئی۔ انہیں بچانے کیلئے ماہی گیری کیلئے استعمال کی جانے والی 10 کشتیوں کو مصروف کردیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ کشتی میں سوراخ پیدا ہونے سے غرقاب ہوگئی۔ کشتی میں سوار ایک خاتون نے بتایا کہ اچانک کشتی کے اندر پانی آنا شروع ہوگیا۔ ہر کوئی چیخ و پکار کرنے لگا۔ آہستہ آہستہ ہم سمندر کے اندر ڈوبنے لگے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT