Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیجنڈ برازیلین فٹبالر پیلے کا اکتوبر میں دورۂ ہند

لیجنڈ برازیلین فٹبالر پیلے کا اکتوبر میں دورۂ ہند

کولکاتا ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال اکتوبر میں فٹبال کے برازیلین لیجنڈ پیلے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور ایک ہفتے پر مشتمل سفر میں ان کی مشہور ہندوستانی کرکٹرز سورو گنگولی اور سچن تنڈولکر سے بھی ملاقات ہو گی۔ 38 برس کے طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر ہندوستان میں قدم رکھنے والے عظیم فٹبالر 13 اکتوبر کو آئی ایس ایل میں کولکاتا کا کیرالا کے خلاف میچ بھی دیکھیں گے۔ 74 سالہ سابق اسٹار کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا دورہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے جہاں فٹبال کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، جن کی ایک نئی نسل کو دیکھنا ان کیلئے بہت زیادہ خوشی کا باعث ہوگا۔
دھونی سے ٹیم میں ہنسی کا ماحول رہتا ہے : رائنا
کراچی ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آل راؤنڈر سریش رائنا نے مہندر سنگھ دھونی کو ہندوستانی ٹیم کا ’کامیڈین‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میدان میں سنجیدہ نظر آنے والے ’’ماہی‘‘ ڈریسنگ روم میں آکر کچھ کہتے ہی سب ہنسنا شروع کر دیتے ہیں۔ انوپم کھیر کے شو میں شریک رائنا نے کہا کہ وہ دوسروں کے بارے میں تو نہیں جانتے لیکن ان کیلئے ہندوستانی ٹیم کے ہنس مکھ شخص دھونی ہیں جو میدان میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں لیکن انہوں نے دھونی کو دیکھ کر ٹیم میں خوش رہنا سیکھا ہے کیونکہ پریشانی یا دباؤ کے عالم میں بات کرنے پر وہ تھوڑی دیر میں اپنے جملوں سے مطمئن اور پُرسکون کردیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT