Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / لیفٹننٹ جنرل نوید مختار آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

لیفٹننٹ جنرل نوید مختار آئی ایس آئی کے نئے سربراہ

اسلام آباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی طاقتور جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی نے اپنی تنظیم میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں جہاں جنرل قمر جاوید باجوا کو فوجی سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہیں آئی ایس آئی کی سربراہی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو سونپی گئی ہے۔ اس طرح اب پاکستانی فوج پر باجوا کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ یاد رہیکہ پاکستان کے سیاسی امور میں بھی فوج کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ فوج میں بھی کچھ عہدوں کی تبدیلیاں ناگزیر ہوگئی تھیں۔ باجوا نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اچانک آئی ایس آئی کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو برخاست کرتے ہوئے ان کی جگہ پر نوید مختار کو نامزد کردیا جبکہ مزید اہم تبدیلیاں بھی عنقریب منظرعام پر آنے والی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT