Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / لیفٹننٹ گورنر دہلی کی جانب سے تقرر قبول : عدالت

لیفٹننٹ گورنر دہلی کی جانب سے تقرر قبول : عدالت

نئی دہلی ۔ 7 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی کو آج یہاں عدالت سے جھٹکہ لگا جس نے اُس کا وہ اعلامیہ کالعدم کردیا جس کے ذریعہ 100 کروڑ روپئے کے ٹرانسپورٹ اسکام کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹر کا تقرر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے کہاکہ اس معاملے میں لیفٹننٹ گورنر کے مقررہ ایس پی پی کارروائی آگے بڑھائیں گے ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ بی ایس جون کی داخل کردہ درخواست خارج کردی جنھوں نے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے مقررہ کئے جانے کے باوجود وہ اس کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کے مستحق ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT