Thursday , December 13 2018

لیفٹننٹ گورنر پر حکومت دہلی کی جاسوسی کرنے کا الزام

نئی دہلی، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے خلاف اپنی زبانی جنگ جاری رکھتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ پر اپنے وزراء اور سینئر بیوروکریٹس کی جاسوسی کرنے کے الزام لگایا۔ مسٹر کیجریوال نے یہ بھی الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر خفیہ طریقے سے وزیر اعظم کے دفتر کو اطلاعات بھیج رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے ٹویٹر پر کہا کہ’’ حیران کن بات یہ ہے کہ ایل جی وزیر اعلی اور ریاستی وزراء کے یہاں آنے والوں کی جاسوسی کر رہے ہیں۔ ایل جی خفیہ طریقے سے یہ اطلاعات پی ایم او کو مہیا کرتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT