Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / لیفٹننٹ گورنر پڈوچیری کرن بیدی کا 29 مئی کو حلف

لیفٹننٹ گورنر پڈوچیری کرن بیدی کا 29 مئی کو حلف

پڈوچیری 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر و سابق آئی پی ایس عہدیدار کرن بیدی 29 مئی کو عہدہ کا حلف لیں گی ۔ کرن بیدی کو کل ہی پڈوچیری کی لیفٹننٹ گورنر نامزد کیا گیا تھا ۔ لیفٹننٹ گورنر انڈمان و نکوبار جزائر لیفٹننٹ جنرل اجئے سنگھ جولائی 2014 سے گورنر پڈوچیری کی زائد ذُمہ داری سنبھالے ہوئے تھے ۔ بیدی پڈوچیری کی چوتھی خاتون لیفٹننٹ گورنر ہونگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT