Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / لیفٹننٹ گورنر کے احکام غیردستوری

لیفٹننٹ گورنر کے احکام غیردستوری

نئی دہلی۔18مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے صف آرائی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن سے کہا کہ اُن کے ’’غیردستوری‘‘ احکام کی تعمیل نہیں کی جاسکتی ۔ نجیب جنگ کے موسومہ اپنے مکتوب میں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے کہاکہ چیف منسٹر اروند کجریوال وزیراعظم نریندر مودی کو پورے مسئلہ سے تفصیلی

نئی دہلی۔18مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے صف آرائی کا رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن سے کہا کہ اُن کے ’’غیردستوری‘‘ احکام کی تعمیل نہیں کی جاسکتی ۔ نجیب جنگ کے موسومہ اپنے مکتوب میں ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے کہاکہ چیف منسٹر اروند کجریوال وزیراعظم نریندر مودی کو پورے مسئلہ سے تفصیلی طورپر واقف کروائیں گے اور انھیں ایک مکتوب روانہ کریں گے ۔ کجریوال کی ملاقات اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے بھی مقرر ہے ۔ نجیب جنگ کی جانب سے راجندر کمار کو بحیثیت پرنسپال سکریٹری محکمہ خدمات مقرر کرنے کے چند گھنٹے بعد لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے اُن کے تقرر کو منسوخ کردیا تھا اس کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر دہلی نے اُن کے نام اپنا مکتوب روانہ کیا۔ یہ مکتوب ذرائع ابلاغ کے ہاتھ لگ گیا ۔ سیسوڈیہ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ تعجب کی بات ہے کہ ایک دستوری عہدیدار مکتوب کا افشاء کررہا ہے حالانکہ ابھی انھیں یہ مکتوب وصول بھی نہیں ہوا تھا ۔ چیف منسٹر دہلی کے دفتر نے کہا کہ کجریوال کل صدرجمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔ لیفٹننٹ گورنر اور حکومت کے درمیان صف آرائی شکنتلا گیملن کے بحیثیت کارگذار پرنسپال سکریٹری لیفٹننٹ گورنر کی جانب سے تقرر کے بعد شروع ہوئی تھی ۔ کجریوال کی شدید مخالفت کے باوجود گورنر نے اُن کے تقرر کے احکام دیدیئے تھے۔ قبل ازیں مجمدار نے بھی مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئل سے شکایت کی تھی کہ دہلی سکریٹریٹ میں اُن کے کمرے کو عاپ حکومت نے مقفل کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT