Saturday , January 20 2018
Home / خواتین کا صفحہ / لیموں پانی کا استعمال فائدہ مند…!

لیموں پانی کا استعمال فائدہ مند…!

گرمی کے دنوں میں خاص طور سے ہم زیادہ پیاس محسوس کرتے ہیں اور اس کی وجہ ہوتی ہے درجہ حرارت کا بڑھ جانا جس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ہماری جلد مساموں سے پسینہ خارج کرنا شروع کرتی ہے ۔ جب جسم میں پانی کم ہونے لگتا ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کے لئے دماغ زیادہ پانی پینے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ سب سے اچھا عمل صاف و شفاف پانی پینا ہے لیکن اگر پانی کے علاو

گرمی کے دنوں میں خاص طور سے ہم زیادہ پیاس محسوس کرتے ہیں اور اس کی وجہ ہوتی ہے درجہ حرارت کا بڑھ جانا جس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ہماری جلد مساموں سے پسینہ خارج کرنا شروع کرتی ہے ۔ جب جسم میں پانی کم ہونے لگتا ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کے لئے دماغ زیادہ پانی پینے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ سب سے اچھا عمل صاف و شفاف پانی پینا ہے لیکن اگر پانی کے علاوہ کچھ پینا چاہئے تو ’’لیموں پانی‘‘ کا استعمال سب سے بہتر ہے ۔
قوت مدافعت میں معاون :لیموں میں اینٹی ’’آکسیڈینٹ اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایاجاتا ہے ۔ اس سے جسم کو بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس کے استعمال سے سانس کی نالیوں میں انفکیشن کا خطرہ گھٹ جاتا ہے لیموں دافع سوزش کی خصوصیت رکھتا ہے ۔ دمہ اور سانس کے مختلف مسائل میں بھی لیموں کا استعمال فائدہ مند ہے ۔
لیموں توانائی بخش ہے :لیموں کا رس جیسے ہی پیٹ میں داخل ہوتا ہے تو آپ کا جسم توانائی سے بھر جاتا ہے ۔ ہشاش بشاش ‘ محسوس کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT