لینزے وون مخالف امریکی تنقید سے مایوس

پیانگ یانگ۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی اسکیئر لینزے وون نے اپنے اوپر عائد ہونے والے تمام الزامات کو مستر دکردیا لیکن کہا کہ وہ اپنی کردار کشی پر افسردہ ہیں جس میں انہیں صدر مملکت ڈونالڈ ٹرمپ سے متعلق موقف پر مخالف امریکی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ میگا ایونٹ میں اگر میڈل جیت گئیں تو وائٹ ہاؤس کا دورہ نہیں کریں گی جس پر انہیں انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ونٹر اولمپکس میں ویمنز سوپر جی ایونٹ میں وہ چوتھے مقام پر رہیں جبکہ انہیں ڈاؤن ہل مقابلے میں حصہ لینا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے کہاکہ وہ میگا ایونٹ میں اگر میڈل جیت گئیں تو وائٹ ہاؤس کا دورہ نہیں کریں گی جس پر انہیں انٹر نیٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ونٹر اولمپکس کے سوپر جی ایونٹ میں چوتھے مقام کے بعد شائقین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT