Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / لینن کے مجسمہ کا انہدام ‘ تیسرے درجہ کی غنڈہ گردی :سدھاکر ریڈی

لینن کے مجسمہ کا انہدام ‘ تیسرے درجہ کی غنڈہ گردی :سدھاکر ریڈی

حیدرآباد 6 مارچ ( پی ٹی آئی ) سینئر کمیونسٹ لیڈر ایس سدھاکر ریڈی نے آج تریپورہ میں کمیونسٹ لیڈر ولادیمیر لینن کے مجسمہ کے انہدام کو تیسرے درجہ کی غنڈہ گردی اور تشدد قرار دیا ہے ۔ سی پی آئی جنرل سکریٹری نے مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج آہیر کے اس بیان کو بیہودہ اور بے معنی قرار دیا کہ بیرونی قائدین کے مجسموں کی ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ یہ بی جے پی کا تیسر ے درجہ کا تشدد اور غنڈہ گردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو دہلی میں بدترین شکست ہوئی کسی نے بھی اس کے دفاترپر حملے نہیں کئے ۔

TOPPOPULARRECENT