Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لینڈل سیمنز آئی پی ایل سے باہر‘گپٹل کی شمولیت

لینڈل سیمنز آئی پی ایل سے باہر‘گپٹل کی شمولیت

ممبئی۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو فائنل میں پہنچانے والے لینڈ ل سیمنز زخم کے باعث انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے اور انکے مقام پر نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر مارٹن گپٹل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لینڈل سیمنز اسی طرح کے زخم کے باعث ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم زخمی اینڈی فلیچر کی جگہ انھیں دوبارہ ٹیم شامل کیا گیا تھا۔ سیمنز آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کررہے تھے جہاں انھوں نے 2015 میں ٹیم کو چمپیئن بنوایا تھا، انھوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 2014 سے اب تک 22 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طورپر 942 رنز بنا چکے ہیں جبکہ رواں سیزن کے افتتاحی میچ میں وہ رائزنگ پونے سوپر جائنٹ کے خلاف صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔ سیمنز نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف 51 گیندوں پر ناقابل شکست شاندار 82 رنز بنائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ ممبئی انڈیز نے سیمنز کی جگہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ 547 رنز بنا ئے تھے اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ انھوں نے مجموعی طورپر 155 میچ کھیل کر 4 ہزار 684 رنز بنا ئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT