Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / لینڈ گرابرس کو فائدہ پہنچانا حکومت کا مقصد

لینڈ گرابرس کو فائدہ پہنچانا حکومت کا مقصد

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( آئی این این ) تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ترجمان جی نرنجن نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر اراضیات کے قابضین کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ اس مقصد کیلئے غریب عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس غریب عوام کی اراضیات کو باقا

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( آئی این این ) تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ترجمان جی نرنجن نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر اراضیات کے قابضین کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ اس مقصد کیلئے غریب عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس غریب عوام کی اراضیات کو باقاعدہ بنانے کے حق میں ہے لیکن پارٹی کو شبہ ہے کہ چیف منسٹر غریب عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ اراضیات باقاعدہ بنانے کی مہم کے ذریعہ غیر مجاز قابضین کو فائدہ پہنچایا جائے۔

انہوں نے حکومت سے سرکاری اراضیات پر قابض افراد کی مکمل فہرست آئندہ 16ڈسمبر کو منعقد شدنی کُل جماعتی اجلاس سے قبل منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل مقصد سرکاری اراضیات کا تحفظ نہیں ہے بلکہ کے سی آر نے جو مختلف اسکیمات کا اعلان کیا ہے ان پر عمل آوری کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ کانگریس لیڈر نے گنیش نمرجن کیلئے ونائیک ساگر تعمیر کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں گنیش مورتیوں کے وسرجن کیلئے ایک چھوٹا کنٹہ حسین ساگر کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے سے پہلے چیف منسٹر کو متعلقہ عہدیداروں اور اس مسئلہ سے تعلق رکھنے والے فریقین سے تبادلہ خیال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مجوزہ میٹرو ریل راستے کے تعلق سے قطعی فیصلہ سے قبل چیف منسٹر کو فضائی سروے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل حکام کے اس دعویٰ کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ پرانے شہر میں میٹرو ریل راستہ کا سروے ابھی کیا جانا ہے۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ سروے کے بغیر ہی اس راہداری کو میٹرو ریل عہدیداروں نے کس طرح قطعیت دی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کے عہدیدار مجلس کی ایماء پر یہ بیانات دے رہے ہیں اور پرانے شہر میں موجودہ میٹرو ریل الائنمنٹ کو تبدیل کرنے کی بالواسطہ تائید کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجلس پرنے شہر کی ترقی کے معاملہ میں سنجیدہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ میٹرو ریل پراجکٹ کے فوائد سے عوام کو محروم رکھنا چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT