Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لینڈ گرابرس کیخلاف کارروائی کیلئے ایکشن پلان

لینڈ گرابرس کیخلاف کارروائی کیلئے ایکشن پلان

مدہول میں ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب سے وزیر جنگلات جوگورامنا کا خطاب

مدہول میں ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب سے وزیر جنگلات جوگورامنا کا خطاب

مد ہول /5 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) تلنگانہ حکو مت ریاست میں تعلیم کو عام کر نے کا منصوبہ رکھتی ہے اسی کے تحت کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کیلئے حکو مت نے جا مع منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ان خیالات کااظہار مسٹر جوگو رامنا وزیر جنگلا ت ریاست تلنگانہ نے حلقہ مدہول کے موضع پسپور میں آر ایم ایس کے تحت 28 لاکھ روپیوں کی لا گت سے تعمیر ہو نے والی اسکول عمارت کا سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لو کیشورم منڈل میں کے جی سے پی جی تک تعلیم کیلئے 30 کروڑ روپیے حکو مت کی جا نب سے منظور کئے جائینگے جس میں طلباء و طالبا ت کیلئے تعلیم کے ساتھ رہائش اور طعام کا با ضا بطہ نظم کیا جا ئے گا تا کہ ہر شہری تعلیمی یا فتہ بن سکے۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے ہر مستحق غریب معذورین ، بیوائوں کو حکو مت وعدے کے مطابق وظائف فراہم کر یگی جو مستحقین کے وظائف منسوخ ہو ئے ہیں ان کو جلد ازجلد بحال کیا جائے گا تلنگا نہ ریاست میں ارازاں فروشی دوکانات کے ذریعہ مکمل اشیاء فراہم کی جائے گی افراد خاندان کے حساب سے فی کس 6 کیلو چاول دئے جائینگے اسی طرح غریب کسانوں کیلئے تین ایکر اراضی فراہم کی جائے گی جس کیلئے وزیر اعلی چندر شیکھررائو نے لینڈ گر ابرس کے خلاف سخت کاروائی کر نے کیلئے ایک ایکشن پلا ن تیار کیا گیا ہے اور نا جا ئز قابضین پر پی ڈی ایکٹ کا استعمال بھی کر نے سے حکو مت گر یز نہیں کریگی حکومت کا مقصد ہر غریب کسان کو اراضی فراہم کر نا اور تلنگانہ کے زر خیز اراضی کو کسانوں کے حوالے کر تے ہوئے کسانوں کے زند گیوں میں خو شیاں لا نے کیلئے حکو مت کو شاں ہیں اس کے لئے رعیتو بند ھو اسکیم کا آغاز بھی کیا گیا تا کہ اس کے ذریعہ کسان استفادہ کر تے ہوئے اپنی کاشت کو بہتر بنا سکے اس مو قع پر مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ لو کشیورم منڈل میں ترقیاتی کا موں کا آغاز ہو چکا ہے اسی کے ساتھ حکو مت کی جا نب سے لو کیشورم منڈل میں بریج کی تعمیر کیلئے حکو مت نے 30 کروڑ روپئے منظور کروائے گئے اور 90 کروڑ روپئے سے پراجکٹ کی تعمیر کا منصو بہ بنایا گیا ہے تا کہ یہاں کے کسان مستفید ہو تے ہوئے کاشت کی پیداور میں اضا فہ کر سکے اسی طرح حلقہ اسمبلی مدہول کے ایک ایک موضع کو تلنگا نہ حکو مت کو ترقی سے ہمکنار کیا جا ئے گا انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ عوام نے جس طرح مجھ پر بھروسہ کر تے ہوئے بھاری اکثر یت سے کا میا ب بنایا اسی کے تحت میں عوام کی خدمت کو ترجیح دونگا میری سیاسی زند گی کا اہم مقصد عوامی خدمات ہے اس مو قع پر مسٹر جو گی رامنا وزیر جنگلا ت کے ہمراہ مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول ، مسٹر کنڈا سبھاش زیڈ پی چیر مین عادل آباد ، اے راملو ڈی ایس پی بھینسہ کے علاوہ مقامی و سیاسی قائدین و عوام کی کثیر تعد ادموجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT