Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / لینگر آسٹریلیا کے آئندہ کوچ ہوں گے : لیہمن

لینگر آسٹریلیا کے آئندہ کوچ ہوں گے : لیہمن

ملبورن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن کو یقین ہیکہ جسٹن لینگر ہی ان کی جگہ لینے کیلئے انتہائی موزوں و مناسب شخص ہیں۔ مغربی آسٹریلیا میں پہلے ہی حاصل کردہ ان کی کامیابی کی بنیاد پر یہ یقین کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے۔ آسٹریلیائی ہیڈکوچ کی حیثیت سے لیہمن کے کنٹراکٹ میں وسط 2017ء تک توسیع کی گئی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس عہدہ پر رہنے کے تقاضوں کی تکمیل میں وہ ہمیشہ کیلئے اپنا مؤثر رول نہیں نبھا سکتے۔ لیہمن نے آسٹریلیا کے فیرفیکس ریڈیو سے کہا کہ ’’مجھے یقین ہیکہ وہ (لینگر) آسٹریلی کے آئندہ کوچ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’’لینگر نے بہت اچھا کام کیا ہے اور مغربی آسٹریلیا میں ان کی کامیابیاں قابل فخر ہیں۔ وہ اکثر مجھ سے فون پر بات کرتے ہیں اور مشورے کیا کرتے ہیں۔ ہم انہیں تجاویز بھی پیش کیا کرتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT