Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / لینگویجس امتحانات فیس ادخال کی آخری تاریخ

لینگویجس امتحانات فیس ادخال کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر محمد ابراہیم سالار پرنسپل اے کے ایم اورینٹل کالج کاچی گوڑہ حیدرآباد کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے اورینٹل لینگویجس کے سالانہ امتحانات یعنی پی ڈی سی سال دوم بی اے ( لینگویجس ) سال دوم و سال سوم ، ایم اے ( لینگویجس ) سال دوم اور عثمانیہ انٹرنس ، پی ڈی سی سال اول ، بی اے ( لینگویجس ) سال اول ، ایم اے ( لینگویجس ) سال اول کے بیاک لاگ پرچوں کی فیس ادخال کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی ہے ۔ اے کے ایم اورینٹل کالج کاچی گوڑہ کے تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سابقہ میمورنڈم آف مارکس کے ساتھ کالج سے رجوع ہوں ۔ برائے نوٹ عثمانیہ انٹرنس ، پی ڈی سی سال اول ، بی اے ( لینگویجس ) سال اول ، ایم اے (لینگویجس ) سال اول کے فریش طلباء کی فیس کے اعلامیہ کا متاخر اعلان ہوگا ۔ معلومات کے لیے 9177525920 ۔ 9291392783 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT