Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیوس ہملٹن چوتھی مرتبہ فارمولہ ون چیمپئن

لیوس ہملٹن چوتھی مرتبہ فارمولہ ون چیمپئن

 

میکسیکو۔31 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ کے فارمولہ ون ڈرائیور لیوس ہملٹن میکسیکو میں ہو ئی گراں پری میں بہت پیچھے رہ جانے کے باوجود چوتھی مرتبہ فارمولہ ون ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے یہ کامیابی اس سے پہلے ہو نے والے مقابلوں کے دوران حاصل کردہ نشانات کی مجموعی برتری کے باعث حاصل کی اور تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ریس کے دوران ان کی گاڑی کو ان کے حریف سیباسٹیئن وٹل نے ٹکر مارنے کی کوشش بھی کی تاہم یہ ریس ہملٹن کے لئے کافی مشکل ثابت ہو ئی۔ توقعات کے بر عکس اسے جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ وٹل نے چوتھا مقام حاصل کی۔ہالینڈ کے میکس ورسٹیپن نے میسیکن گراں پری اپنے نام کرکے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ ویلٹیری اور ریکونین دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔لیوس ہملٹن 4مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر برطانیہ کے سب سے کامیاب فارمولہ ون ڈرائیور بن گئے۔ انہیں اس کھیل کے چند منتخب ایتھلیٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اس سے پہلے 2008، 2014 اور2015 ء میں بھی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT