Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / لیونل میسی موجودہ دور کے بہترین فٹبالر

لیونل میسی موجودہ دور کے بہترین فٹبالر

میڈرڈ ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )لیونل میسی دنیائے فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں ۔ اس دعوے پر ہوسکتا ہے بعض گوشوں کو اچنبھا ہو لیکن اس پست قد ارجنٹائنی لیجنڈ کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے جائیں تو بہت سارے ناقدین بھی عین ممکن ہے خاموش ہوجائیں۔ صرف ٹیلنٹ کی بات نہیں جو آپ کو دنیا میں بہترین کا درجہ دلادے ، میسی کے معاملے میں اُن

میڈرڈ ۔ 7 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )لیونل میسی دنیائے فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں ۔ اس دعوے پر ہوسکتا ہے بعض گوشوں کو اچنبھا ہو لیکن اس پست قد ارجنٹائنی لیجنڈ کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے جائیں تو بہت سارے ناقدین بھی عین ممکن ہے خاموش ہوجائیں۔ صرف ٹیلنٹ کی بات نہیں جو آپ کو دنیا میں بہترین کا درجہ دلادے ، میسی کے معاملے میں اُن کے غیرمعمولی محنت اور شائد قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے ۔ میسی نے بھلے ہی ارجنٹائن کی نیشنل ٹیم کیلئے بین الاقوامی سطح پر اُس درجہ کارہائے نمایاں انجام نہیں دیئے جیسے برازیل کے پلے اور خود میسی کے ہم وطن ڈیگو ماراڈونا نے کیا ہے لیکن بالخصوص یوروپ کے کلب فٹبال میں اُن کے فقیدالمثال کارناموں نے انھیں فیفا کے متعدد باوقار ایوارڈز دلائے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT