Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / لیونل میسی کا بارسلونا کے ساتھ معاہدہ

لیونل میسی کا بارسلونا کے ساتھ معاہدہ

بارسلونا، 26 نومبر (یو این آئی) لیونل میسی نے بارسلونا کے ساتھ 2021 تک معاہدہ کرلیا، ارجنٹائن کے سپر اسٹار میسی اب 2021 تک بارسا کے لئے کھیلیں گے ، معاہدہ سات سو ملین یوروز میں طے ہوا۔ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے ساتھ معاہدے کی تصدیق جولائی میں کردی تھی لیکن اس سلسلے میں باضابطہ تقریب نہیں ہوئی تھی۔گزشتہ روز بارسا اور میسی کے درمیان معاہدے کی آفیشل سائننگ تقریب ہوئی، میسی 2021 تک بارسلونا کے ساتھ ہوں گے جبکہ ایگریمنٹ منی 700 ملین یوروز ہے ، میسی ان دنوں لالیگا میں حصہ لے رہے ہیں اور 12گول کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT