Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / لیڈر شپ سمٹ میں چندرا بابو نائیڈو اور آدتیہ ٹھاکرے مدعو

لیڈر شپ سمٹ میں چندرا بابو نائیڈو اور آدتیہ ٹھاکرے مدعو

ممبئی ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو ، شیوسینا یوتھ لیڈر آدتیہ ٹھاکرے ، کارٹونسٹ آسیم ترویدی اور مصنف چیتن بھگت ان مقررین میں شامل ہیں جو کہ یہاں 18 ستمبر کو لیڈر شپ سمیٹ ( قیادت کا اجتماع ) میں شرکت کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو ، آندھرا پردیش کو ایک عالمی شہر کے طور پر پیش کریں گے جب کہ آدتیہ ٹھاکرے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے لیے اختیارات پر مخاطب کریں گے ۔ مذکورہ کانفرنس میں اس سال مواقع سے محروم ہندوستان ، ابھرتے ہوئے معاشی انقلابات اور اصلاحات موضوع بحث ہوگا ۔ ستیہ برہما ، بانی صدر نشین انڈیا لیڈر شپ کنکلیو نے یہ اطلاع دی ہے ۔۔
فوجیوں کو رام دیو نے یوگا سکھایا
جیسلمیر ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف کے راجستھان کی سرحد پر قائم چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو یوگا گرو رام دیو نے بہتر صحت تندرستی کیلئے اسباق دیئے۔ بی ایس ایف کی گولڈن جوبلی تقاریب کے موقع پر انہوں نے فوجیوں اور عہدیداروں کو یوگا کی مشقیں بھی سکھائیں۔ وہ فوجی کیمپ میں 3 دن مقیم رہیں گے اور مشقیں کروائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT