Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / لیک پولیس نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا

لیک پولیس نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا

حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی جسے لیک پولیس نے ناکام بنادیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سلطانہ بیگم ساکن مشیرآباد اپنے شوہر محمد رفیق کی آئے دن ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے آج حسین ساگر جھیل پہونچ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی تھی کہ چوکس لیک پولیس پٹرولنگ پارٹی نے اسے ناکام بناتے ہوئے حراست میں لیا اور بعد ازاں رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے سلطانہ بیگم اور اس کے شوہر کی کونسلنگ کرتے ہوئے اسے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT