Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لیک پولیس نے خودکشی کرنے والی دوخواتین کو بچالیا

لیک پولیس نے خودکشی کرنے والی دوخواتین کو بچالیا

حیدرآباد ۔ 13؍ ستمبر ( سیاست نیوز) لیک پولیس نے خودکشی کی کوشش کرنے والی دو خواتین کو بچالیا ۔ انسپکٹر سری دیوی کے بموجب 36 سالہ ہمسماں ساکن اندرانگر گاندھی نگر کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی لیکن ازواجی زندگی گذار نے کے لئے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا چونکہ اس کا شوہر آئے دن نشہ کی حالت میں ظلم و زیادتی کیا کرتا تھا ۔ شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہمسماں نے آج حسین ساگر جھیل پہنچ کر چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ۔ اسی قسم کے ایک اور اقدام میں لیک پولیس نے 35 سالہ خاتون ہرشہ پٹیل ساکن گاندھی نگر کی شادی اپنے رشتے کے بھائی کونال سے ہوئی تھی ۔ شوہر نے ہرشہ سے پانچ تولے طلائی زیورات حاصل کرتے ہوئے اسے اندرون ایک ماہ لوٹا نے کا وعدہ کیالیکن وہ قاصر رہا ۔ شوہر کی دھوکہ بازی سے دلبرادشتہ خاتون نے آج حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگانے کی کوشش رہی تھی کہ لیک پولیس نے اسے بچالیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT