Tuesday , December 11 2018

لیک پولیس نے دو افراد کی خود کشی کی کوشش کو ناکام بنادیا

حیدرآباد ۔17 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) خودکشی کی کوشش کرنے والے دو افراد کو لیک پولیس نے بچالیا۔ پہلے واقعہ میں 35 سالہ شوبھا ساکن دومل گوڑہ نے 16 جون کی شام کو حسین ساگر تالاب میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی کہ لیک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے خودکشی کرنے سے بچالیا اور کونسلنگ کے بعد اسے شوہر کے حوالہ کردیا گیا ۔ اسی طرح کے واقعہ میں 50 سالہ سید نواب کو بھی لیک پولیس نے خودکشی کرنے سے بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواز ا پنی بیوی سے علحدگی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور آج دوپہر حسین ساگر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ لیک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے انتہائی اقدام سے روک اور اپنی حراست میں لیکر بعد ازاں والدین کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT