Thursday , December 13 2018

لیک پولیس نے چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے والی خاتون کو بچالیا

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) لیک پولیس نے حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ بی جیوتی ساکن سرور نگر جو پیشہ سے اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ہے اور وہ بالاجی آنند کیمیکلس سکندرآباد کی ملازمہ ہے ۔ آج جیوتی کے سینئر اکاؤنٹنٹ نے اسے جھگڑا کیا اور دیگر ملازمین کے روبرو اسے زدوکوب کرتے ہوئے بے عزت کیا ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے سنجیوا پارک نیکلس روڈ پہونچ کر چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کررہی تھی کہ اسے پارک سکیورٹی نے دیکھ کر انسپکٹر لیک پولیس شریمتی سری دیوی کو آگاہ کیا اور اسے کچھ ہی دیر میں بچالیا گیا ۔ پولیس نے جیوتی کو کونسلنگ کے بعد اس کے شوہر کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT