لیگ کا مالک فرار،پاکستانی کھلاڑی یوگانڈا میں پھنس گئے

کمپالا ۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)یوگانڈا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ اس کے مالک کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے سبب چار میچز کے بعد ہی ختم کرنی پڑ گئی۔اس لیگ میں شرکت کرنے والے 22 پاکستانی کرکٹرزبیرون ملک پھنس گئے جو بعد میں وطن واپس ہوئے۔ان کرکٹرز میں آف اسپنر سعید اجمل بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کااعلان کیا ہے۔سعید اجمل نے یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس لیگ کا مالک ہندوستانی نژاد آسٹریلیائی تھا جبکہ اس لیگ کے اسپانسرز میں ہندوستانی اور یوگینڈا کے مقامی لوگ بھی شامل تھے تاہم لیگ کے چار میچز کے بعد ہی مالک غائب ہو گیا اور یوں یہ لیگ وقت سے پہلے ہی ختم کرنی پڑ گئی۔سعید اجمل نے کہا ہے کہ یوگانڈا کی کرکٹ فیڈریشن اس لیگ کے ذریعہ اپنے ملک میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتی تھی اور یہ آئی سی سی سے منظور شدہ ایونٹ تھا۔

TOPPOPULARRECENT