Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / لیہہ میں درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری

لیہہ میں درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری

سرینگر 14 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے لیہہ اور کارگل شہروں میں خون منجمد کردینے والی سردی کا سلسلہ چل رہا ہے اور لیہہ میں درجہ حرارت منفی 12.2 تک پہونچ گیا ہے ۔ یہ لیہہ میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔ یہاں اس سے قبل اقل ترین درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیات ھا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ دو دن میں رات کا درجہ حرارت سات ڈگری تک گر گیا ہے ۔ کارگل ٹاؤن میں در جہ حرارت منفی 12.1 درج کیا گیا ہے ۔ یہاں بھی سردی انتہا کو پہونچ چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT