Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / لیہہ ہل کونسل انتخابات میں بی جے پی کو قطعی کامیابی

لیہہ ہل کونسل انتخابات میں بی جے پی کو قطعی کامیابی

لیہہ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو بدترین شکست دیتے ہوئے بی جے پی نے آج 26 رکنی لداخ خودمختار ہل ڈیولپمنٹ کونسل میں قطعی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ 24 نشستوں کے منجملہ 17 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے جس پر بی جے پی قابض ہے۔ کانگریس جس کے سبکدوش کونسل میں 22 ارکان تھے، صرف 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کو 2 اور ایک آزاد امیدوار منتخب ہوا ہے۔ نتائج سے خوش ہوکر وزیراعظم نریندر مودی نے اس علاقہ کے عوام سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ بی جے پی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

TOPPOPULARRECENT