Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / لی نابین الاقوامی ٹینس سے سبکدوش

لی نابین الاقوامی ٹینس سے سبکدوش

بیجنگ۔19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) چینی ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن لی نا نے زخموں کے مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر بین الاقوامی ٹینس کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ لی نا نے باضابطہ طور پر ٹینس سے کنارہ کشی کا اعلان جمعہ کو کردیا۔ لی نے ایشیائی ٹینس کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا تھا لیکن 32 سالہ کھلاڑی نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اعلان کردیا

بیجنگ۔19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) چینی ٹینس اسٹار اور دو مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن لی نا نے زخموں کے مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر بین الاقوامی ٹینس کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ لی نا نے باضابطہ طور پر ٹینس سے کنارہ کشی کا اعلان جمعہ کو کردیا۔ لی نے ایشیائی ٹینس کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا تھا لیکن 32 سالہ کھلاڑی نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اعلان کردیا ہیکہ وہ زخموں کی وجہ سے کافی پریشان ہیں اور فیصلہ کرلیا ہیکہ وہ مقامی ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ سے قبل ہی ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ لی ایشیاء کیلئے گرانڈ سلام خطاب حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جیسا کہ انہوں نے 2011ء میں فرنچ اوپن حاصل کیا اور اس ٹورنمنٹ میں انہوں نے متواتر 4 ایسی کھلاڑیوں کو شکست دی جوکہ درجہ بندی میں سرفہرست 10 مقامات پر فائز تھی۔ 2011ء میں آسٹریلین اوپن کا فائنل کھیلنے کے باوجود یہاں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی لیکن آئندہ برس انہوں نے ملبورن پارک میں نہ صرف خطاب حاصل کیا بلکہ درجہ بندی میں دوسرا مقام بھی حاصل کیا۔ رواں سیزن لی کو ومبلڈن کے تیسرے راونڈ میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد گھٹنے کے زخم کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن سے بھی دستبردار ہوئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT