Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ل36لاکھ مرکزی ملازمین کی 10 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال

ل36لاکھ مرکزی ملازمین کی 10 مارچ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) ریلوے ، محکمہ ڈاک اور ڈیفنس کے بشمول 36 لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین این ڈی اے زیر قیادت بی جے پی حکومت کی لیبر دشمن پالیسیوں کے خلاف 10 مارچ 2016 سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے ۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن اینڈ کنوینر انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن شیو گوپال مشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت ان کے زیر التواء مطالبات کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ ریلوے ملازمین اپنے مطالبات کی یکسوئی کیلئے نئی دہلی میں 11 اور 12 فروری کو ہڑتال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT