Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ل37 لاکھ روپئے کی نئی کرنسی ضبط،دو افراد گرفتار

ل37 لاکھ روپئے کی نئی کرنسی ضبط،دو افراد گرفتار

حیدرآباد /13 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے بعد بھی 2 ہزار سے زائد رقم اور اس طرح ہفتہ میں 24 ہزار سے زائد اپنی محنت کی کمائی حاصل کرنے کے اس مشکل دور میں دوسری طرف کروڑہا روپئے کی کرنسی ہر دن کسی نہ کسی واقعہ میں پولیس کے ہاتھ لگ رہی ہے ۔ جب اے ٹی ایم مشینوں اور بنک کھاتوں سے رقم حاصل کرنا اتنا دشوار ہو رہا ہے کہ پھر ان افراد کے یہاں اتنی خطیر رقم کیسے پہونچ رہی ہے ۔ جس سے وہ نوٹ بدلنے کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آج شہر کے نواحی علاقہ میلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے تقریباً 37 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ لاکھوں روپئے کی یہ رقم 2 ہزار کی نئی کرنسی پر مبنی ہے ۔ دو افراد اس رقم کے ساتھ گرفتار کرلئے گئے جو رقم کو بدلنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاٹے دھن میں دھاوا کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ جی مہیندر ناتھ ریڈی ساکن گچی باؤلی اور ناگا ملیشور راؤ 38 سال ساکن جواہر نگر شامل ہیں ۔ یہ دونوں نئی کرنسی لیکر پہونچے تھے اور اجنبی افراد سے نوٹ بدلنے کا معاملہ طئے کرلیا تھا ۔ تاہم عین وقت پر پولیس نے کارروائی میں دھاوا کیا اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم و دیگر تفصیلات ان کے سپرد کردئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT