Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / م%12 مسلم تحفظات کیلئے احتجاج میں شدت ضروری

م%12 مسلم تحفظات کیلئے احتجاج میں شدت ضروری

بی جے پی کے منصوبہ بند اقدامات ، مسلم تنظیموں کیلئے لمحہ فکر

نظام آباد۔23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحفظات کی فراہمی پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی بی جے پی کی جانب سے شدت کے ساتھ مخالفت کی جارہی ہے اوریہ مسلم تنظیموں کیلئے لمحہ فکر ہے ۔ بی جے پی منصوبہ بند طریقہ سے ریاست گیر سطح پر تحفظات کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے احتجاج کو درج کراتے ہوئے بی سی کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے تحفظات کی مخالفت کررہی ہے ۔حکومت کی جانب سے تحفظات کی فراہمی پر حکومت اٹل ہے تو بی جے پی کا احتجاج سے کوئی اثر ہونے والا نہیں ہے اگر حکومت یا بی سی کمیشن بی جے پی کے احتجاج پر غور کی تو یہ تحفظات کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مسلم تنظیمیں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور تحفظات کی فراہمی کیلئے تحریک میں شدت پیدا کرنا ناگزیر ہے لیکن منصوبہ بند طریقہ سے تحریک چلاتے ہوئے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے کی صورت میں تحفظات کی فراہمی کیلئے راہ ہموار ہوسکتی ہے بی جے پی گذشتہ چند دنوں سے ریاست گیر سطح پر بڑے پیمانے پر ریالیاں نکالتے ہوئے کلکٹریٹ کا محاصرہ کیا تھا اور اپنی تحریک میں شدت پیدا کرتے ہوئے چلو اسمبلی کی اپیل کی ہے اور اس خصوص میں منصوبہ بند طریقہ سے بی جے پی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے بی جے پی کی جانب سے بڑھتی ہوئی مخالفت کو دیکھتے ہوئے مسلم تنظیمیں تحفظات کے حصول کی تحریک میں شدت پیدا کرناناگزیر سمجھا جارہا ہے ورنہ آنے والے دنوں میں نقصان اٹھانے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT