Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مؤذن جناب سید جعفر کو تہنیت کی پیشکشی، تا حیات وظیفہ

مؤذن جناب سید جعفر کو تہنیت کی پیشکشی، تا حیات وظیفہ

اللہ کے گھر کی خدمت پر کمیٹی جامع مسجد کلوا کرتی کا قابل تحسین اقدام
کلوا کرتی /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی کی سب سے قدیم جامع مسجد جو کہ نظام دور حکومت کی تعمیر کردہ ہے، مسجد کے سب سے قدیم مؤذن جناب سید جعفر جو کہ 1983ء سے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں اور فی الحال ان کی عمر 85 سال ہے، کبر سنی اور کمزوری کے سبب انھوں نے خدمات سے معذوری ظاہر کی ہے، تاہم انتظامی کمیٹی جامع مسجد کلوا کرتی نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک نشست کا اہتمام کیا، جس میں کلوا کرتی کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مؤذن صاحب کی کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی۔ اس موقع پر کئی لوگوں نے مؤذن صاحب کی خدمت میں نذرانے بھی پیش کئے، جب کہ انتظامی کمیٹی نے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ مؤذن صاحب کی خدمات کے اعتراف میں تاحیات انھیں کمیٹی کی جانب سے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی کی سیاسی رہنماؤں، بزرگ شہریوں اور کئی نوجوانوں نے ستائش کی اور قابل تحسین عمل قرار دیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران محمد زاہد، محمد حامد، سید قادر، محمد جاوید، محمد افسر، محمد مسعود، حسین، قادر بھائی، خورشید، محمد عرفان کے علاوہ نائب چیرمین بلدیہ محمد شاہد، محمد نعیم، محمد صابر اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT